الطاف حسین کی تقریر کے خلاف برطانیہ اورپاکستان کارروائی کرے: شاہ محمود قریشی

الطاف حسین کی تقریر کے خلاف برطانیہ اورپاکستان کارروائی کرے: شاہ محمود قریشی
الطاف حسین کی تقریر کے خلاف برطانیہ اورپاکستان کارروائی کرے: شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ دونوں ہی الطاف حسین کے خلاف کارروائی کریں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔ انہوں نے نفرت انگیز تقریر برطانیہ کی سرزمین پر کی، متحدہ کے قائد برطانیہ اور پاکستان کی شہریت رکھتے ہیں اس لئے دونوں ممالک کارروائی کریں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کی تقریر کے خلاف آئین کے تحت کارروائی کی جائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں