ذوالفقار مرزا کی گرفتاری پر امن و امان کو خطرہ، بدین پولیس نے سندھ حکومت کو ”چٹھی“ بھیج دی

ذوالفقار مرزا کی گرفتاری پر امن و امان کو خطرہ، بدین پولیس نے سندھ حکومت کو ...
ذوالفقار مرزا کی گرفتاری پر امن و امان کو خطرہ، بدین پولیس نے سندھ حکومت کو ”چٹھی“ بھیج دی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بدین پولیس نے ذوالفقار مرزا کی گرفتاری پر نقص امن کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلح افراد کی مرزا ہاﺅس میں موجود امن و امان کیلئے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدین پولیس نے سندھ حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مرزا فارم ہاﺅس میں مسلح افراد کی موجودگی امن و امان کیلئے خطرہ ہے اور پولیس کی جانب سے کسی آپریشن کی صورت میں ممکنہ مسلح تصادم سے جانوں کے ضیاع کا اندیشہ ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کی صورت میں امن و امان کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں