برطانوی انسداد دہشتگردی فورس کی کاروائی ،منی لانڈرنگ کے شبے میں 7افراد گرفتار

برطانوی انسداد دہشتگردی فورس کی کاروائی ،منی لانڈرنگ کے شبے میں 7افراد ...
برطانوی انسداد دہشتگردی فورس کی کاروائی ،منی لانڈرنگ کے شبے میں 7افراد گرفتار

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں انسداد دہشتگردی فورس نے کاروائی کرکے منی لانڈرنگ کے شبے میں 7افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے خفیہ معلومات پر نارتھ لندن اور لوٹن میں کاروائی کی اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے اور مشتبہ افراد کو شام میں دہشتگردوں کیلئے منی لانڈرنگ کرنے اور فراڈ کیس میں گرفتار کیا گیا۔گرفتار افرادکو تفتیش کے بعد کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :نیپال نے بھارت کے منہ پر ایک اورتھپڑ جڑ دیا

مزید : بین الاقوامی