سلمان خا ن کیخلاف فیصلہ ،بھارتی فلم انڈسٹری کو کتنے کا جھٹکا لگا ؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے

سلمان خا ن کیخلاف فیصلہ ،بھارتی فلم انڈسٹری کو کتنے کا جھٹکا لگا ؟جان کر آپ ...
سلمان خا ن کیخلاف فیصلہ ،بھارتی فلم انڈسٹری کو کتنے کا جھٹکا لگا ؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے

  

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے ہردلعزیز ہیرو سلمان خان کے مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے سے قبل صرف ان کے دل کی دھڑکن بے قابو نہیں ہورہی تھی بلکہ ان کی متعدد جاری فلموں کے پروڈیوسروں اور ایڈورٹائزنگ ایجنسی کی درجنوں کاروباری شخصیات بھی دل تھام کر فیصلے کی منتظر تھیں، اور پھر بالآخر وہ فیصلہ آگیا کہ جس نے بالی ووڈ انڈسٹری کے 700 کروڑ کے پراجیکٹس کو ہلا کررکھ دیا۔

فلمی صنعت کے تجزیہ کاروں کے مطابق سلمان خان کو 5سال کی سزا سنائے جانے کے بعد تقریباً نصف درجن فلموں اور ایک بڑے ٹی وی شو کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ سلمان خان متعدد فلموں کے علاوہ دس سے زائد ایڈورٹائزنگ پراجیکٹس کے لئے کام کررہے ہیں جن میں کولا، فٹ ویئراور موٹرسائیکل کمپنیوں سمیت درجن بھر بڑی کمپنیوں کے پراجیکٹس شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں:سلمان خان کے کیس کے بارے میں وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

سلمان خان جن بڑے پراجیکٹس پر کام کررہے تھے ان میں فلم ”بجرنگی بھائی جان“ خصوصاً قابل ذکر ہے۔ وہ ڈائریکٹر کبیر خان کی اس فلم کی سری نگر میں جاری شوٹنگ کو چھوڑ کر مقدمے کی کارروائی کے سلسلے میں ممبئی آئے تھے۔ سزا سنائے جانے کے بعد اس فلم کی بروقت ریلیز خطرے میں پڑگئی ہے۔

 ایک اور فلم ”پریم رتن دھان پایو“ میں سلمان خان اپنے دوست سورج برجاتیا کے لئے کام کررہے تھے لیکن سلمان کی سزا کے بعد یہ واضح نہیں کہ اس فلم کی شوٹنگ کیسے مکمل کی جائے گی۔

 کرن جوہر کی فلم ”شدھی“ میں ابتدائی طور پر ہریتک روشن کو بطور ہیرو لیا جانا تھا لیکن بعد میں یہ سلمان خان کے حصے میں آئی۔ اس فلم کو پہلے ہی کئی رکاوٹوں کا سامنا تھا اور اب سلمان خان کی سزا کی صورت میں اس کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ آگئی ہے۔

 فلم ”نوانٹری“ کی بے مثال کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر سلمان خان کے بارے میں عدالتی فیصلے نے اس نئی فلم کے فیصلے کو بھی بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔

 یش راج فلمز کی پیشکش ”سلطان“ میں سلمان خان باکسر کا کردار ادا کرنے والے تھے لیکن عدالتی فیصلے کے بعد انہیں کچھ اور ہی کردار مل گیا ہے۔

فلموں کی طرح ایڈورٹائزنگ انڈسٹری بھی سلمان خان پر بھاری انحصار کرتی ہے۔ وہ اوسطاً ایک ایڈورٹائزنگ معاہدے کے لئے ایک سے دو کروڑ وصول کرتے ہیں۔ ان کی سزا کے بعد درجنوں کروڑ کے ایڈورٹائزنگ پراجیکٹ بھی تہہ و بالا ہوجائیں گے۔ کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق فلم اور ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا سلمان خان پر انحصار اس قدر زیادہ تھا کہ متاثرہ پراجیکٹس کی مجموعی ویلیو تقریباً 1000کروڑ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

مزید : تفریح