ہائی کورٹ :وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے دائر 25سال پرانی درخواست کی سماعت کے لئے5رکنی فل بنچ قائم

ہائی کورٹ :وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے دائر 25سال پرانی درخواست کی سماعت کے ...
 ہائی کورٹ :وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے دائر 25سال پرانی درخواست کی سماعت کے لئے5رکنی فل بنچ قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی نااہلی کے لئے دائر 25سال پرانی درخواست کی سماعت کے لئے 5رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے ۔مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان ،مسٹر جسٹس قاسم علی خان، مسز جسٹس عائشہ اے ملک، مسٹر جسٹس فیصل زمان خان اور مسٹر جسٹس وقاص رﺅف مرزا پر مشتمل یہ فل بنچ 8مئی کو اس مقدمہ کی سماعت شروع کرے گا ۔یہ درخواست 1990ءسے زیرالتواءہے ۔ماضی میں بھی اس کیس کی سماعت 5رکنی فل بنچ کرتا رہا ہے تاہم بنچ کے رکن ججز کی ریٹائرمنٹ یا سپریم کورٹ تعیناتی کے باعث دوبارہ یہ فل بنچ تشکیل دیا گیا ہے ۔یہ درخواست پیر علی عمران ساحر اسرافیل نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی وساطت سے دائر کررکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم بیرون ملک غیر قانونی اثاثوں اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ۔انہیں پارلیمنٹ کی رکنیت کے لئے نااہل قرار دیا جائے ۔درخواست گزار نے اس کیس کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے چیف جسٹس نے 5رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے ۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے بیورکریٹس اور سیاستدانوں میں پلاٹ تقسیم کئے اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے اوروہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے، درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ ملکی خزانے سے لوٹی گئی رقم واپس لانے کا حکم دیا جائے اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف آئین کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزید :

قومی -Headlines -