ہائی کورٹ :سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر شرکاءپر حملے کا مقدمہ سیشن کورٹ میں بھجوانے کی درخواست پر نوٹس جاری

ہائی کورٹ :سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر شرکاءپر حملے کا مقدمہ سیشن کورٹ میں ...
 ہائی کورٹ :سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر شرکاءپر حملے کا مقدمہ سیشن کورٹ میں بھجوانے کی درخواست پر نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر شرکاءپر حملے کا مقدمہ سیشن کورٹ میں بھجوانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 مئی کو جواب طلب کر لیا۔مسٹرجسٹس عبدالسمیع خان اور مسٹر جسٹس جیمز جوزف پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم کاشف کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لبرٹی پولیس نے عبداللہ ملک کی درخواست پر سابق گورنر سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر شرکاءپر حملہ کرنے کے الزامات میں کاشف سمیت دیگر ملزموں کے خلاف انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ وقوعہ کے مطابق مذکورہ مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جا سکتیں ،ایف آئی آر میں درج کی گئی انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کر کے مقدمہ سیشن کورٹ میں بھجوانے کا حکم دیا جائے، دو رکنی بنچ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 20مئی تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -