ایران سے جوہری پروگرام پر مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ شروع

ایران سے جوہری پروگرام پر مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ شروع
 ایران سے جوہری پروگرام پر مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ شروع

  

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) جان کیری ایرانی ہم منصب سے نیویارک میں ملاقات کریں گے اور دونوں فریقین معاہدے سے متعلق حکمت عملی پر متفق ہو گئے اور اب وہ 30 جون تک حتمی معاہدے کی جزیات پر کام کریں گے۔

یورپی یونین نے کہا ہے کہ 6عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات آئندہ ہفتے ویانا میں دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔حکام کے مطابق یورپی یونین اور ایران کے مصالحت کار 12 مئی کو ملاقات کریں گے۔ برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور امریکہ کے عہدیداران 15 مئی کو مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

معاہدے کے مطابق ایران کو یورینیم کی افڑودگی کے پروگرام میں اس حد تک کمی کرنا ہوگی جس سے وہ جوہری بم نہ بنا سکے۔ اس کے عوض اس پر عائد بین الاقوامی تعزیرات ہٹا دی جائیں گے۔ابھی اس معاملے پر بھی کام ہونا باقی ہے کہ یہ پابندیاں کتنی جلدی ہٹائی جائیں۔ ایران کا اصرار ہے کہ حتمی معاہدہ ہوتے ہوئے یہ تعزیرات ختم کر دی جائیں۔

مغربی ملک باور کرتے آئے ہیں کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کر رہا ہے جب کہ تہران کا کہنا ہے کہ اس کا یہ پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

مزید : بین الاقوامی