روس کے قومی دن پرنئے ڈیزائن کی کلاشنکوف،خودکار رائفل منظر عام پر لائی جائے گی

روس کے قومی دن پرنئے ڈیزائن کی کلاشنکوف،خودکار رائفل منظر عام پر لائی جائے ...
 روس کے قومی دن پرنئے ڈیزائن کی کلاشنکوف،خودکار رائفل منظر عام پر لائی جائے گی

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ماسکو میں یوم فتح کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ کے دوران نئے ڈیزائن کی حامل اے کے 74 ایم رائفلیں منظر عام پر لائی جائیں گی۔ اس بارے میں کلاشنیکوو کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ اب یہ رائفلیں دن رات، کسی بھی موسمی حالات میں 300 میٹر تک مار کرنے کے قابل ہو گئی ہیں۔ نئی رائفلوں کی پیداواری صنعت کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

روسی اسلحہ ساز کمپنی "کلاشنیکوو" نے  اپنی مشہور خودکار رائفلوں کو جدید بنایا ہے، یوں ان کی کارکردگی ڈیڑھ گنا بہتر ہو گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی