روس اور چین مشترکہ بحری مشقیں کریں گے

روس اور چین مشترکہ بحری مشقیں کریں گے
روس اور چین مشترکہ بحری مشقیں کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور روس ماہ مئی کے وسط میں پہلی مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔گیارہ سے اکیس مئی تک دونوں ممالک کی افواج بحیرہ روم میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گے جن کا مقصد خطرات کا مقابلہ کرنے کا مشترکہ طریقہ وضع کرنا ہوگا۔
اس بارے میں روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق ان مشقوں کے ذریعے روس اور چین کی بحر ی افواج کے درمیان تعلقات اور عملی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ مشقوں کا ایک اہم مقصد جہازرانی کی سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر روس چین تعاون کو مستحکم بنانا ہے۔