دبئی نے ناقابل یقین منصوبے کا اعلان کر دیا ،سب کچھ ملے گا
دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک ایسا نیا ایئرپورٹ تعمیر کیا جارہا ہے جو اپنی تکمیل کے بعد ناصرف دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہوگا بلکہ اس میں موجود ریل گاڑی کی سہولت اور دیگر آسائشیں اسے تعمیرات کی تاریخ کا بھی ایک عجوبہ بنادیں گی۔
دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گرفتھس کے مطابق 2018ءمیں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی گنجائش دوکروڑ 60 لاکھ مسافروں تک پہنچ جائے گی جبکہ 2025ءمیں فیز II مکمل ہونے کے بعد اس ایئرپورٹ پر مسافروں کی گنجائش حیران کن چوبیس کروڑ کی حد کو پہنچ چکی ہوگی۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب کی سیکیورٹی کو درپیش خطرات
اس کا ٹرمینل کونکورس ڈی نئے ٹرمینل سے آٹو میٹک ریل کے ذریعے منسلک کیا جائے گا یہ ریل بیک وقت 300 مسافروں کو لے جاسکے گی اور مسافروں کی پیدل چلنے کی ضرورت کو ختم کردے گی۔ اس ٹرمینل میں 9ایئرلائن لاﺅنجز کے علاوہ 20 ریسٹورنٹ بھی ہوں گے جبکہ 207 چیک ان ڈیسک اور 4 بڑے بیگج چیک ان ڈیسک بھی بنائے جائیں گے۔ یہ ٹرمینل 65 ہزار سکویئر میٹر پر پھیلا ہوگا اور اس کے 32 گیٹ ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایئرپورٹ فضائی صنعت کے علاوہ تعمیراتی صنعت کے بھی نئے ریکارڈ قائم کردے گا۔