چینی سوشل میڈیا استانی پر برہم

چینی سوشل میڈیا استانی پر برہم
 چینی سوشل میڈیا استانی پر برہم

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں دیہاتی سکولوں میں اساتذہ اپنے طلبا کو ذاتی ملازمین کے طور پر استعمال کرنے سے بھی جھجھکتے نہیں ہیں اور کوئی بھی اس مسئلے پر بات نہیں کرتا لیکن چین میں ایک استانی کے لئے چھتری تھامنے والے طالب علم کی تصویر نے تہلکہ مچادیا۔

مزیدپڑھیں:دبئی کے ساحلوں پر وہ سہولت متعارف کروا دی گئی،جسے جان کر آپ خوش ہو جائیں گے

چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر شائع کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ننھا طالبعلم اپنی ٹیچر کے ساتھ ساتھ چھتری لے کر گھوم رہا ہے۔ یہ تصاویر گوکن سنٹرل پرائمری سکول کے ایک تفریحی دورے کے دوران بنائی گئیں۔ تصاویر میں ٹیچر جہاں بھی نظر آتی ہے ننھا طالبعلم اسے دھوپ سے بچانے کے لئے چھتری تھامے نظر آتا ہے۔ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بے رحم استانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ باﺅشان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب خاتون ٹیچر نے شدید تنقید کے بعد مقامی صحافیوں کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں آنسو بہاتے ہوئے معافی مانگی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس سے پیار کرنے والے ننھے طالب علم نے اس کے لئے ہر جگہ چھتری تھامے رکھی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ اسے طالبعلم کو اس غیر ضروری خدمت سے منع کرنا چاہیے تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس