دنیا بھر کے تنازعات، نقل مکانی کرنے پر مجبور افراد کی تعداد 38 ملین تک پہنچ گئی

دنیا بھر کے تنازعات، نقل مکانی کرنے پر مجبور افراد کی تعداد 38 ملین تک پہنچ گئی
دنیا بھر کے تنازعات، نقل مکانی کرنے پر مجبور افراد کی تعداد 38 ملین تک پہنچ گئی

  

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مختلف مسلح تنازعات کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ 80 لاکھ رہی، ناروے کی کونسل برائے پناہ گزینان کے آزاد نگران مرکز کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے۔ کہ دنیا بھر میں تنازعات کی وجہ سے اپنے ملک کے اندر نقل مکانی کرنے پر مجبور افراد کی تعداد میں 1 کروڑ 10 لاکھ اضافہ ہوا جو پچھلے10 سالوں میں سب سے اونچی شرح ہے۔ سب سے سنگین صورت حال والے5 ممالک میں عراق سر فہرست ہے جہاں 22 لاکھ افراد داعش کے کنٹرول میں آنے والے علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ شام کے آدھے سے زیادہ باشندے نقلی مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔ اس اعتبار سے جنوبی سوڈان تیسرے مقام پر ہے، کانگو چوتھے مقام پر اور پانچویں مقام پر نائجیریا ہے جہاں 10 لاکھ سے زیادہ افراد دہشتگرد گروہ بوکو حرام کی سرگرمیوں کی وجہ سے پناہ گزین ہو گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی