سندھ میں پہلی 'ڈی این اے' لیبارٹری قائم

سندھ میں پہلی 'ڈی این اے' لیبارٹری قائم
 سندھ میں پہلی 'ڈی این اے' لیبارٹری قائم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے صوبہ سندھ میں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے باقاعدہ ایک فارنسیک اور مالیکیولر باﺅلوجی لیبارٹری قائم ہوگئی ہے۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لئے فارنسیک اور مالیکیولر باﺅلوجی لیبارٹری قائم کرکے صوبے میں جرائم پر قابو پانے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کا ایک اور سنگ میل طے کرلیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ صوبے میں اس لیبارٹری کے قیام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پیچیدہ کیسز حل کرنے میں معاونت سمیت صرف 72گھنٹوں میں ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ ملے گی۔ انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے انصاف کے حصول میں تیزی آئے گی۔

جامشورو کی یونیورسٹی میں قائم ڈی این اے ٹیسٹنگ لیب کو اب باقاعدہ قوانین کے مطابق منظم کر دیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے اب سندھ میں ہی ڈی این اے ٹیسٹ کئے جا سکیں گے؛ جو مختلف کیسز میں بھی ضرورت پڑنے پر ڈی این اے رپورٹس ثبوت کے طور پر بھی عدالتی سطح پر قابل قبول ہوں گی۔

مزید : کراچی