آپ میں کتنی مردانگی ہے؟تصویر اپ لوڈ کریں اور فوری جواب جانئے

آپ میں کتنی مردانگی ہے؟تصویر اپ لوڈ کریں اور فوری جواب جانئے
آپ میں کتنی مردانگی ہے؟تصویر اپ لوڈ کریں اور فوری جواب جانئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم نے چند روز قبل آپ کو ایک ایسی ویب سائٹ کے بارے میں بتایا تھا جو تصویر سے آپ کی اصل عمر کا اندازہ لگاتی ہے، جو اتنی معروف ہوئی کہ چند منٹ میں 35ہزار لوگوں نے اس ویب سائٹ سے تصویر کے ذریعے اپنی عمر کا تعین کیا۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایک ایسی ویب سائٹ کے بارے میں، جو آپ کی تصویر دیکھ کر بتائے گی کہ آپ کس قدر مرد نظر آتے ہیں۔ آپ کو صرف اپنی ایک تصویر اس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنی ہے اور یہ آپ کو بتائے گی کہ آپ چہرے سے کتنے فیصد مردانہ لگتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:جاپان کا یہ ہوٹل خواتین کو کیا خصوصی پیشکش کر ہاہے؟جان کر آپ چکرا جائیں گے

اس کے علاوہ یہ سافٹ وئیر ایک جملے میں آپ کی شخصیت کی تشریح بھی کرے گا، مثلاً آپ کتنے جاذب نظر ہیں، آپ کتنے مخفی صلاحیتوں کے مالک ہیں یا آپ کتنے سیلف میڈ انسان ہیں۔ اس ویب سائٹ پر تجربے کے طورپر چند مشہور شخصیات کی تصاویر اپ لوڈ کی گئیں جن کے کافی تسلی بخش نتائج آئے۔زیادہ تر مردوں کے نتائج 50فیصد سے زیادہ تھے ، ایک مرد کا نتیجہ تو 99فیصد تک تھا۔برطانوی وزیراعظم کی تصویر پر اس ویب سائٹ نے ان کی شخصیت کے متعلق بتایا کہ وہ کافی مہم جو ہیں، نک کلیگ کے بارے میں جواب ملا کہ وہ خواتین کو ہنسانے کی صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔ ویب سائٹ نے ایڈ ملی بینڈ کو 94فیصد مردانہ قرار دیا۔شہزادہ ولیم کو اس ویب سائٹ نے ”کیپٹن فن“ کا خطاب دیااور شہزادہ ہیری کو خوبصورت مسکراہٹ کا مالک قرار دیا۔ ٹیم نے یہ سافٹ ویئر لولو میں ایجاد کیا، اس سافٹ ویئرکے کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ یہ مردوں کی طرف سے اپ لوڈ کی گئی تصاویر پرخواتین کی رائے طلب کرتا ہے، خواتین کی طرف سے جو رائے سب سے زیادہ آئے وہ نتائج کے طور پر دکھا دیتا ہے۔ عمر بتانے والی ویب سائٹ کے بالکل برعکس یہ سافٹ ویئر سائنسی ایجاد سے زیادہ ایک تفریحی مشغلے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -