295-Cکو ختم کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،علماء کرام

295-Cکو ختم کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،علماء کرام

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)295-Cکو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔حکومت کو قا نون ناموس رسالت سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی۔ توہین مذہب کے مجرموں کے خلاف قانون حرکت میں نہ آنے کی وجہ سے سانحات رونما ہوتے ہیںیہی وجہ ہے کہ آج تک کسی ایک بھی گستاخ رسول کو سزا نہیں دی گئی۔ ناموس رسالت کے مسئلہ پر کو ئی بھی مسلمان مصلحت کا شکار نہیں ہوسکتا۔ عاشقان رسول تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اسلام کو دیس نکالا دینے کی کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولاناعبدالشکورحقانی،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ،مولانا عبدالنعیم،مولانا محبوب الحسن طاہر،قاری عبدالعزیز،مولانا سعیدوقار،مولانا قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود و دیگر علماء نے خطبات جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔علماء نے کہا کہ مردان واقعے کو بنیاد بناکر توہین رسالت قانون میں تبدیلی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔مردان کے افسوسناک واقعہ کی آڑ میں قانونِ ناموسِ رسالت پر تنقید ناقابل قبول ہے۔حکومت عالمی دباؤ مسترد کر کے قانونِ ناموسِ رسالت میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -