گلگت بلتستان میں تھری اورفورجی انٹرنیٹ سروس چلانے کے لیے تمام انتظامات مکمل

گلگت بلتستان میں تھری اورفورجی انٹرنیٹ سروس چلانے کے لیے تمام انتظامات مکمل

  

گلگت (آن لائن)سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں تھری اورفورجی انٹرنیٹ سروس چلانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو رابطے اور معلومات کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے تحت گلگت بلتستان کے علاقے میں 3G اور 4G انٹرنیٹ سروس چلانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انھوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں مواصلات کی تمام تنصیبات کو اپ گریڈ کرنے کے لئے آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے #/s#

مزید :

کامرس -