فنکا ما ئیکر وفنانس ’’سمارٹ کیمپین سرٹیفیکیٹ ‘‘ حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی بینک

فنکا ما ئیکر وفنانس ’’سمارٹ کیمپین سرٹیفیکیٹ ‘‘ حاصل کرنے والا پہلا ...

  

لاہور،(پ ر) فنکا مائیکرو فنانس بینک کلائنٹ پروٹیکشن سمارٹ سرٹیفیکیٹ حا صل کر نے والا پاکستان کا پہلا بینک بن گیا۔اس سرٹیفیکیٹ کے بعد فنکا دنیا کے80 سے زا ئد سمارٹ سرٹیفائیڈ اداروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے فنکا بینک پا کستان کی پالیسیوں اور سرگرمیوں کا گہرا اور خودمختارانہ جائزہ لینے کی ضرورت تھی۔اس جانچ کے مثبت نتائج فنکا کے اپنے کلائنٹس کے ساتھ شفاف اور دیر پا تعلقات کو ظاہر کرتے ہیں۔یہ سرٹیفیکیٹ ان اداروں کو دیا جاتا ہے جو سمارٹ کیمپین کے سات اصولوں پر عمل کرتے ہیں جن میں پراڈ کشن کے مناسب ڈیزائن اور فر ا ہمی ضر ورت سے زیادہ قرض فر ا ہمی کی روک تھام، شفافیت،مناسب قیمتیں،کلائنٹس سے منصفانہ اور قابل احترام برتاؤ، کلائنٹ ڈیٹا کی رازداری اور شکایات کے مکمل ازا لے کے ا قد امات شامل ہیں۔

اس کامیا بی کے متعلق بات کرتے ہوئے فنکا پاکستان کے سی ای او جناب مدثر عا قل کا کہنا تھا کہ سمارٹ کیمپین کلائنٹ پروٹیکشن کے قوانین کا مقصد صا رفین کو محتاط،شفاف اور قابل احترام برتاؤ مہیا کرناہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم شفاف اور سماجی طور پر فعال عالمی اداروں کی صفت میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ان قوانین کو کامیابی سے لاگو کیا ہے۔

اس مو قع پر جناب مدثر عاقل نے اس کا میابی کو حا صل کر نے کے لیے اپنے سٹاف کی کاشوں کو سراہا اوراس بات کی یقین دہانی کروائی کہ فنکا اپنے صا رفین کو اسی طرح بہترین خدمات مہیا کرتا رہے گا۔

مزید :

کامرس -