دس ہزار پاکستانی طالبعلم امریکی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی مکمل کریں گے:امریکی قونصل جنرل

دس ہزار پاکستانی طالبعلم امریکی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی مکمل کریں ...

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ) امریکی قونصلیٹ لاہورپاکستان میں تعلیم کے شعبے کی ترویج کیلئے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور انگلش لینگویج کے کورسز کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں دس ہزار پاکستانی سٹوڈنٹس امریکی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی مکمل کریں گے۔ یہ بات یو ایس قونصل جنرل لاہوریوریک فڈکیو نے فیصل آباد چیمبرمیں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس قونصلیٹ لاہور کی طرف سے پہلے سے ہی ایگریکلچر یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی میں لنکن کارنر کے نام پر مفت انگلش لینگویج کورس کروائے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یوایس قونصل جنرل نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے تعاون سے امریکی قونصلیٹ امریکہ اور پاکستان میں کاروباری مواقعوں پر سیمینارز ،ورکشاپس اور پیداواری پروگرام پیش کریں گے۔ اس سلسلے میں شمسی توانائی پیدا کرنے والے پروگرام فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں صنعت اور کامرس میں ہونے ولی تجارتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آنے والے سالوں میں پنجاب پاکستان کا کاروباری مرکز بن جائیگا۔

مزید :

کامرس -