محکمہ زراعت کے کسانوں میں شعور اجاگرکرنے کیلئے بنائے گئے فلوٹ کی زبر دست پذیرائی

محکمہ زراعت کے کسانوں میں شعور اجاگرکرنے کیلئے بنائے گئے فلوٹ کی زبر دست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر )محکمہ زراعت کے کسانوں میں شعور اجاگرکرنے کیلئے بنائے گئے فلوٹ کو زبر دست پذیرائی ملی ہے۔، قریہ قریہ ،گاؤ گاؤں اس فلوٹ کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا ہے ، دیہی علاقوں میں اس فلوٹ کے گھر گھر چرچے ہیں۔ یہ فلوٹ دو مئی سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں موجود رہا جہاں فنکاروں نے کسانوں کو مزاحیہ خاکو ں کے ذریعہ کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کی تراکیب بتائی گئیں ۔ یہ فلوٹ ساہیوال ،پاکپتن، وہاڑی ،خانیوال سے ہوتا ہوا اب دوسرے اضلاع میں جائیگا ، مذکورہ چاروں اضلاع میں اس فلوٹ پر فنکاروں نے دیہی تہذیب اور تعلیم کے بارے کسانوں کوآگاہ کیاجبکہ ماہرین زراعت نے کسانوں اورکاشتکاروں کوکپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے لیکچر دئیے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے کسانوں نے انہماک اور توجہ سے لیکچر سنے اور محکمہ زراعت کی اس کوشش پر خراج تحسین پیش کیا، گاؤں کے نمبر داروں اور مقامی رہنماؤں نے اس فلوٹ کا والہانہ استقبال کیا ۔

مزید :

کامرس -