حویلی بہادر شاہ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کیلئے چین کی سرکاری کمپنی سیپکوکے ساتھ معاہدہ

حویلی بہادر شاہ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کیلئے چین کی سرکاری کمپنی سیپکوکے ...

  

لاہور (کامرس رپورٹر)حکومت پاکستان کی زیر ملکیت نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی نے 1230 میگا واٹ کے حویلی بہادر شاہ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کے لیے چین کی سرکاری کمپنی سیپکوکے ساتھ لاہور میں بارہ سالہ O&M معاہدہ طے کیا ہے۔نیشنل پاور پارکس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو راشد محمود اور نائب صدر سیپکو شی ہواوی نے معاہدے پر دستخط کیے جس کی بارہ سالہ ریفرنس ویلیو 148 ملین ڈالر ہے۔ ریگولیٹر کی جانب سے او اینڈ ایم کی مد میں 0.52روپے/kWhفی کلو واٹ خرچ کرنے کی اجازت ہے۔

، مگر اِس معاہدے کی بدولت صارفین کے 0.20 روپے/ kWh کی بچا لیے۔ اس فیس سٹرکچر کی وجہ سے بارہ سال کے دوران کم ازکم 23 ارب روپے کی براہ راست بچت ہو گی۔ملائشیا کی صفِ اول کی پاور کمپنی کی ذیلی کمپنی TNB REMACOکے ساتھ 1223 میگا واٹ کے بلوکی کمبائنڈ سائیکل پاورپلانٹ کے لیے او اینڈ ایم معاہدہ کیا گیا تھا۔ اِس معاہدے کی ریفرنس ویلیو 176 ملین ڈالر ہے۔ نے اِس پلانٹ کے لیے بھی ریگولیشن اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ لاگت سے 0.16 روپے/kWh کم کو ممکن بنایا جس کے نتیجے میں بارہ سالہ عرصے میں 18 ارب روپے سے زائد کی براہ راست بچت ہوئی۔

مزید :

کامرس -