نیشنل بینک چھوٹے کاروباری اداروں کو آسان قرضے فراہم کرے، خالد ملک

نیشنل بینک چھوٹے کاروباری اداروں کو آسان قرضے فراہم کرے، خالد ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد چیمبرکے سینئر نائب صدر خالد ملک نے کہا کہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری ادارے معیشت کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں لیکن بینکوں کی قرضہ دینے کی کڑی شرائط کی وجہ سے انہیں کاروبار کو وسعت دینے کیلئے قرضہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیشنل بینک آف پاکستان چھوٹے کاروباری اداروں کو آسان قرضہ فراہم کرنے کیلئے ایک خصوصی اسکیم کا اجراء کرنے پر غور کرے جس سے ان کاروباری اداروں کو بہتر فروغ ملے گا اور معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل بینک کے ذیلی ادارے نافع کے ہیڈ آف کارپوریٹ اینڈ مارکٹنگ برائے نارتھ شاہزیب جاوید سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر تاجر برادری کو بریفنگ دیتے ہوئے نافع کے ہیڈ آف کارپوریٹ اینڈ مارکٹنگ برائے نارتھ شاہزیب جاوید نے کہا کہ نیشنل بینک کی نافع سرمایہ کاری اسکیم سرمایہ کاری کیلئے تقریبا 32پراڈ یکٹس پیش کر رہی ہے جن میں نافع اسلامک پرنسپل پروٹیکٹیڈ فنڈ، نافع اسلامک سٹاک فنڈ، نافع گورنمنٹ سیکیورٹی سیونگ فنڈ، نافع سیونگ فنڈ، نافع بلا سود سیونگ فنڈ، نافع فنانشل سیکٹر انکم فنڈ، نافع اسلامک انکم فنڈ، نافع انکم اپارچونٹی فنڈ اور دیگر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک کا ذیلی ادارہ نافع اگست 2005میں قائم کیا گیا تھا اور اس وقت ادارہ ایک سو ارب روپے سے زائد کا سرمایے کو سرمایہ کاری کی مختلف اسکیموں میں لگا کر اپنے گاہکوں کیلئے فائدہ مند نتائج حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نافع کی سرمایہ کاری اسکیموں میں سرمایہ کاری کر کے اپنے کاروبار کو وسعت دے سکتی ہے۔ #/s#

مزید :

کامرس -