بین الاقوامی سطح پر نام پیدا کرنے کی خواہش ہے،نمرین بٹ

بین الاقوامی سطح پر نام پیدا کرنے کی خواہش ہے،نمرین بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف کلاسیکل ڈانسر نمرین بٹ نے کہا ہے کہ رقص کی دنیا میں بہت نام کمایاہے ،خواہش ہے کہ پاکستان کے بعد بین الاقوامی سطح پر بھی نام پیدا کروں ۔نمرین بٹ نے کہا کہ بھارتی منفی پروپیگنڈے کی حامل ان متنازعہ فلموں کا جواب فلموں سے دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو چپ کروانے کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو میدان میں آنا ہوگا اور کارگل سمیت کشمیر کے موضوع پر فلمیں بنا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔میں سینکڑوں شوز میں پرفارم کر چکی ہوں ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف مناسب حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔

مزید :

کلچر -