سلمان خان کاشیرا پاپ سٹار جسٹن بیبر کی رکھوالی کریگا

سلمان خان کاشیرا پاپ سٹار جسٹن بیبر کی رکھوالی کریگا
 سلمان خان کاشیرا پاپ سٹار جسٹن بیبر کی رکھوالی کریگا

  

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ ان کا باڈی گارڈ شیرا کینیڈین پاپ سٹار جسٹن بیبر کی8 مئی کو بھارت آمد پر ان کے سیکیورٹی کے امور کی نگرانی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ خان فیملی شیرا کے لئے بہت خوش ہیں ان کا کہنا تھا کہ شیرا کے ہوتے ہوئے کسی بھی فنکار کو کسی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔کینیڈین پاپ سٹار جسٹن بیبر 8مئی کو ممبئی پہنچیں گے ۔اور10 مئی کوکنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔اس ضمن میں معروف بھارتی صنعت کار مکیش امبانی نے جسٹن بیبر کی میزبانی کے لئے متوقع شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں شاہ رخ خان اور سلماں خان بھی ہیں ۔حتمی فیصلہ جسٹن بیبر ہی کریں گے ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرننڈیس کنسرٹ میں شخصیات الٹرالاؤنج کی میزبانی کریں گی ۔ جن میں ابھیشیک بچن،ایشوریہ رائے بچن ،دیپکا پڈوکون ،رنویر سنگھ ،کرن جوہر ،گوری خان،منہیش ملہوترا اور کنگنا رنوت شامل ہیں ۔

دوسری جانب اداکارسلمان خان کی نئی فلم’’ٹیوب لائٹ‘‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر کبیر خان کی اس فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔کبیر خان اور سلمان خان اس سے قبل فلم ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جیسی کامیاب فلموں کے لیے اکھٹے ہوچکے ہیں۔سلمان خان کی نئی فلم 1962 کی بھارت اور چین کے درمیان ہونے والی جنگ کے حوالے سے ہے۔

اس فلم میں چینی اداکارہ Zhu Zhu نے سلمان خان کے مقابل کردار ادا کیا ہے جبکہ ان کے بھائی سہیل خان بھی ایک اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔اور ہاں شاہ رخ خان بھی اس فلم میں ایک مختصر کردار ادا کررہے ہیں۔سلمان خان کی یہ نئی فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -