ایشوریہ رائے نئی فلم میں اداکار چرن جیوی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی

ایشوریہ رائے نئی فلم میں اداکار چرن جیوی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی
 ایشوریہ رائے نئی فلم میں اداکار چرن جیوی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈاداکارہ ایشوریہ رائے اویالاواڈا نراسمہا ریڈی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ساؤتھ انڈین فلموں کے میگا سٹارچرن جیوی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چرن جیوی کی اس فلم سے فلمی دنیا میں واپسی ہو گی ،فلم کے حوالے سے فلمسازوں نے ایشوریہ سے رابطہ کیا ہے لیکن اس کی ابھی باضابطہ تصدیق ہونی باقی ہے اگر ایشوریہ فلم کے لئے ’ہاں‘ کہہ دیتی ہیں تو یہ ان کی پہلی تیلگو زبان کی فلم ہو گی ۔فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کی جائے گی ۔

مزید :

کلچر -