اکشے کمار کی ونود کھنہ کی سیٹ پرضمنی الیکشن لڑنے کی افواہوں کی تردید

اکشے کمار کی ونود کھنہ کی سیٹ پرضمنی الیکشن لڑنے کی افواہوں کی تردید
 اکشے کمار کی ونود کھنہ کی سیٹ پرضمنی الیکشن لڑنے کی افواہوں کی تردید

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ونود کھنہ کی گرداس پور لوک سبھا کی سیٹ پرضمنی الیکشن لڑنے کی تردید کر دی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار نے پنجاب میں گرداس پور لوک سبھا حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سیاست میں آنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ،ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

،میں نہیں جانتا کہ یہ رپورٹس کہاں سے آرہی ہیں ،میں ممبئی میں فلم ’’پدمان ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔واضح رہے کہ بالی وڈ لیجنڈ اداکار ونود کھنہ کے انتقال کے بعد لوک سبھا کی سیٹ خالی ہو گئی ہے ۔

مزید :

کلچر -