منافقت سے دلبرداشتہ سدرہ نورنے تھیٹرہی چھوڑ دیا

منافقت سے دلبرداشتہ سدرہ نورنے تھیٹرہی چھوڑ دیا
 منافقت سے دلبرداشتہ سدرہ نورنے تھیٹرہی چھوڑ دیا

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پر فا ر مر سدرہ نور نے ہمیشہ کے لئے تھیٹر کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔سدرہ نور نے کہا ہے کہ ان پہ فیصلہ واپس لینے کے لئے بہت دباؤ ہے لیکن وہ اس فیصلہ کو واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کسی ڈر یا خوف کی وجہ سے تھیٹر کو نہیں چھوڑا ہے مجھ میں مزید منافقت اور سیاست کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں تھا جس کی وجہ سے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔ میں نے شوبز نہیں چھوڑا فلم انڈسٹری کی بربادی میں ان لوگوں کا ہاتھ ہے جو اس کے حالات پر ماتم کرتے نظر آتے ہیں ،جب میر جعفر اور میر صادق جیسے لوگ کسی ادارے میں داخل ہوجائیں تو تباہی اور بربادی اس کا مقدر بن جاتی ہے ، فلم انڈسٹری میں بھی ایسے لوگوں نے قبضہ کرلیاتھا جس کے بعد فلم انڈسٹری کازوال لازمی تھا ، ٹی وی ڈرامے کو بھی اسی طرح برباد کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ لاہو ر جو کبھی ٹی وی ڈرامے کا گڑھ تھا اور اب اس کی جگہ کراچی ٹی وی ڈرامے کا مرکز بن چکا ہے ۔سدرہ نورنے کہا کہ میں نے شوبز میں جہاں بھی کام کیا وہاں پر زیادہ تر صرف مفاد پرست لوگ ہی تھے اور ان پر اعتماد کر کے میں نے مالی نقصان بھی برادشت کیا ۔

اب خوش آمدی اور مفاد پرست لوگوں سے کوسو ں دور رہتی ہوں ۔ میں کسی کو کاپی نہیں کرتی بلکہ اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے میں نے اپنے والدین کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ محبتیں تقسیم کی ہیں اور اپنے سینئر اور جونےئر سے محبتیں لے رہی ہوں اور یہی میری کامیابی ہے ۔

مزید :

کلچر -