فلم ایک پراڈکٹ بن چکی ہے‘ خرم ریاض

فلم ایک پراڈکٹ بن چکی ہے‘ خرم ریاض
 فلم ایک پراڈکٹ بن چکی ہے‘ خرم ریاض

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان ہی نہیں ہمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اپنی فلمیں نمائش کرنے کی پلاننگ کرنی چاہیئے ۔ ’ ’ جیک پاٹ‘‘ پاکستان فلم اور سینما انڈسٹری کے ساتھ فلم بینوں کے لئے بھی سرپرائز ہوگی۔ فلمساز خرم ریاض کا ہے کہ موجودہ دور میں فلم ایک پراڈکٹ بن چکی ہے جس کی اچھی تشہیر بھی بہت ضروری ہے۔

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ پروڈیوسر پوری دنیا میں فلموں کی نمائش سے زرمبادلہ کمانے کے ساتھ اپنی ثقافت کو بھی پروموٹ کررہے ہیں۔ ہمیں بھی اپنی فلموں کی نمائش کا دائرہ کار یورپ اور خلیج ممالک تک لے جانے کیلئے پلاننگ کرنا ہوگی۔ پاکستانی فلموں کا بجٹ بھی کروڑوں میں چلا گیا ہے جس کی ریکوری کے لئے یہ ضروری ہے۔خرم ریاض نے کہا کہ ’’جیک پاٹ‘‘ کو پاکستان کے علاوہ یورپ سمیت دیگر ممالک میں بھی نمائش کی جائے گی۔

جس پر ’فلمی ‘لکھا ہے۔

مزید :

کلچر -