آغاعلی اور سارہ خان کا جلد منگنی کرنے کا فیصلہ

آغاعلی اور سارہ خان کا جلد منگنی کرنے کا فیصلہ
 آغاعلی اور سارہ خان کا جلد منگنی کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی فنکاروں آغاعلی اور سارہ خان نے منگنی کا فیصلہ کرلیا ہے اور باضابطہ تقریب آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے ، قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں فیملیز شادی کیلئے رضامند ہیں اور اس کا جلد ہی باضابطہ اعلان بھی کردیاجائے گا۔ کچھ عرصہ قبل بھی آغاعلی اور سارہ خان کے تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم سارہ خان کا نام سامنے نہیں آیاتھا۔آغاعلی اور سارہ خان کی کئی سالوں سے دوستی ہے جس کا آغاز ایک ڈرامہ سیریل سے ہواتھا، اس دوستی میں کئی نشیب و فراز بھی آئے لیکن بالآخر اب انہوں نے منگنی کا اعلان کردیا، یہ انکشاف اس وقت ہوا جب چند روز قبل آغاعلی نے سارہ خان کیساتھ اپنی تصویرسوشل میڈیا پر شیئرکی۔

مزید :

کلچر -