پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی مریدکے جم خانہ کو شکست

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی مریدکے جم خانہ کو شکست

  

لاہور (پ ر)پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے پریکٹس میچ جو ریس کورس گراؤنڈ لاہور میں کھیلا گیا میں مریدکے جم خانہ کلب کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ مریدکے جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 34.3 اوورز میں 232رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عرفان الہی 54، احسن علی 43 اور علی عمران نے 31 رنز بنائے۔ ماجد مجید نے 36 رنز دیکر 2، حمزہ خان نے 11 رنز دے کر 3 اور جمشید نے 43 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کوآپریٹو بینک نے 31 و یں اوور میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 233رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ علی رضا نے 77 ناٹ آؤٹ ، عمیر نے 73 ناٹ آؤٹ اور ماجد مجید نے 21رنز سکور کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -