دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت ، عامر سہیل نے شہر یار خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت ، عامر سہیل نے شہر یار خان کو آڑے ہاتھوں لے ...
 دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت ، عامر سہیل نے شہر یار خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عامر سہیل نے پی سی بی چیئرمین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اپنی کارکردگی معیاری نہیں ہے، انھیں میانداد پر انگلی اٹھانے کا حق نہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہریار اینڈ کمپنی پاکستان کرکٹ کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں۔عا!مر سہیل نے کہا کہ اگر تمام سابق کھلاڑی متحد ہوجائیں اور ایک تنظیم بنالیں تو اس طرح پی سی بی کسی بھی سابق کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرسکے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے جاوید میاں داد کو کوچ بنانے کے سوال پر کہا تھا کہ انہیں چار مرتبہ آزماچکے ہیں تاہم وہ فیل ہوگئے۔ان کہنا تھا کہ جاوید میانداد کو کوچ مقرر کیا اور وہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے ، میانداد بھارت کے دورے کے دوران کوچ کی حیثیت میں ناکام رہے تھے وہ کرکٹ بورڈ میں بھی رہے جہاں وہ ڈلیور نہیں کرسکے۔