کور کمانڈر کپ گالف ٹورنامنٹ لاہور گیریژن میں شروع ہو گیا

کور کمانڈر کپ گالف ٹورنامنٹ لاہور گیریژن میں شروع ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے پی پی ) 26واں کور کمانڈر کپ گالف ٹورنامنٹ لاہورگیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب کے سرسبز گرؤانڈ میں شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر جنرل آفیسر کمانڈ نگ میجر جنرل سیّد محمد عدنان جو لاہورگیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب پیٹرن ان چیف بھی ہیں نے باقاعدہ گالف شارٹ لگا کر آغازکیا۔ تین روزہ قومی سطح کے گالف ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے 13گالف کلبز کے تقریباً 289 گالفرزجن میں 185 ایمچیور، 68 سینئر ایمچیور، 46 ویٹرنز،21 خواتین اور 19بوائز انفرادی اور اجتماعی گراس اور نٹ ایونٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایمچیور مقابلہ میں ملک کے نامور گالفرز جن میں ملتان گالف کلب کے ابولظہو، عاشق حسین، رائل پام گالف کلب کے محمد رحمان، لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب کے ندیم اسلم، ڈیفنس ریا گالف کلب کے فخر امام اور لاہور گیریژن اینڈ گالف کلب کے محمد ثاقب ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔