قومی جوڈو ٹیم ایشین سینئر جوڈو چیمپئین شپ میں شرکت کرے گی
اسلام آباد(اے پی پی) قومی جوڈو ٹیم ایشین سینئر جوڈوچیمپئین شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئین شپ 23 سے 29 مئی تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں چار کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ ایونٹ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاور میں جاری ہے اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔