مارک سیلبی نے ورلڈ سنوکر پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

مارک سیلبی نے ورلڈ سنوکر پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا
 مارک سیلبی نے ورلڈ سنوکر پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

  

لندن(اے پی پی) شہرہ آفاق انگلش کیوئسٹ مارک سیلبی نے ورلڈ سنوکر پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا۔ لندن میں منعقدہ سالانہ سنوکر ایوارڈز کی تقریب میں مارک سیلبی نے میدان مار لیا، انہوں نے ورلڈ سنوکر پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ سمیت سنوکر جرنلسٹ پلیئر آف دی ایئر اور فینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔ سیلبی نے رواں ہفتے شیفلڈ میں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں جان ہیگنز کو ہرا کر عالمی ٹائٹل اپنے قبضے میں کیا تھا۔ یان بنگٹاؤ راکی آف دی ایئر قرار پائے۔ پرفارمنس آف دی ایئر ایوارڈ اینتھونی ہملٹن کے نام رہا جنہوں نے 45 برس کی عمر میں پہلا رینکنگ ٹائٹل جیتا تھا۔ اس موقع پر جمی وائٹ اور کلائیو ایورٹن کو ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -