رضا یلدرم یورپین ریسلنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ترکش ریسلر بن گئے

رضا یلدرم یورپین ریسلنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ترکش ریسلر ...

  

بلغراد (آن لائن)ترکش ریسلر رضا یلدرم نے یورپین ریسلنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا، وہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے ترکش ریسلر بن گئے ہیں۔ سربیا میں جاری میگا چمپئن شپ میں مینز فری سٹائل مقابلے میں رضا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی ریسلر کو 4۔2 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اپنے ایک بیان میں رضا نے کہا کہ گزشتہ 20 برس سے یورپین چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے کا خواب دیکھ رہا تھا تعبیر ملنے پر خوش ہوں ، کوشش ہو گی کہ مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کیلئے مزید تمغے جیتوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -