پی ایس ایل تیسرا ایڈیشن،زلمی کی میچز پشاور میں کرانے کی درخواست

پی ایس ایل تیسرا ایڈیشن،زلمی کی میچز پشاور میں کرانے کی درخواست
 پی ایس ایل تیسرا ایڈیشن،زلمی کی میچز پشاور میں کرانے کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(اے این این)پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چند میچز پشاور میں بھی کرانے کی درخواست کی ہے۔پشاور زلمی کی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی چیمپئن ٹیم ہے جس کی وجہ سے اس کا حق ہے کہ وہ اپنے ہوم کراوڈ کے سامنے میچز کھیلے۔پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست ہے کہ وہ اگلے ایڈیشن میں زلمی کے کچھ میچز پشاور میں رکھیں۔ زلمی کے مالک کی جانب سے یہ دعوی بھی سامنے آیا ہے کہ ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی بھی پشاور میں کھیلنے کو تیار ہیں۔جاوید آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی یہی مطالبہ دہرایا گیا، جس کی بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال اور انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان نے بھی حمایت کردی ہے۔