بھارت میں لنکن باؤلر مالنگا کے ہم شکل نے دھوم مچادی

بھارت میں لنکن باؤلر مالنگا کے ہم شکل نے دھوم مچادی
 بھارت میں لنکن باؤلر مالنگا کے ہم شکل نے دھوم مچادی

  

نئی دہلی (آن لائن)دنیا میں کئی ایسے افراد منظرعام پر آ چکے ہیں جن کی شکل مشہور و معروف شخصیات سے اسقدر ملتی جلتی ہیں کہ دیکھنے والا دھوکہ کھا جاتا ہے، بھارتی اداکار سلمان خان کا ’’ہم شکل‘‘ پاکستان میں پایا گیا تو سری لنکن باؤلر لاستھ مالنگا کا ’’گمشدہ بھائی‘‘ بھارت میں مل گیا۔تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے لاستھ مالنگا گجرات لائنز کیخلاف میچ کھیل رہے تھے اور جیمز فالکنر کو باؤلنگ کروا رہے تھے کہ اسی دوران ان کی نظر گراؤنڈ میں لگی بڑی سکرین پر پڑی تو ان کی ہنسی چھوٹ گئی کیونکہ انہوں نے سکرین پر اپنے ’’ہم شکل‘‘ کو دیکھا جو ان کیساتھ اس قدر مشابہت رکھتا تھا کہ کمنٹیٹرز بھی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -