ریو اولمپکس میں دہشتگردی کا منصوبہ ، برازیل کی 8دہشتگردوں کو سزا

ریو اولمپکس میں دہشتگردی کا منصوبہ ، برازیل کی 8دہشتگردوں کو سزا

  

برازیلیا (آئی این پی) ریو اولمپکس سال 2016 کو نشانہ بنانے کیلئے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے آٹھ دہشت گردوں کو برازیل کی عدالت نے سزا سنا دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں برازیل میں ہونے والے ریو اولمپکس میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے آٹھ دہشت گردوں کو برازیل کی عدالت نے سزا سنادی، سو صفحات پر مشتمل فیصلے میں وفاقی جج مارکس جوزگرے ڈا سلوا نے 8 دہشت گردوں کو6 سے 15سال تک کی سزا سنائی ہے۔ایجنسی کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں میں سب سے کڑی سزا 33سالہ لیونڈ ال قدری کو دی گئی، جو15 سال 10ماہ کی جیل کاٹے گا۔سماعت کے دوران جج کی جانب سے ریمارکس بھی دئیے گئے، جس میں کہا گیا کہ لیونڈ کے زیر استعمال 3 فیس بک پروفائلز میں مسلمانوں کو جہاد پر اکسایا گیا ہے۔دوسری جانب لیونڈ کی والدہ اور وکیل کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرینگے، ان کا کہنا ہے کہ لیونڈ پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -