ویمنز ورلڈکپ سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا،کپتان ہیتھرنائٹ ان فٹ

ویمنز ورلڈکپ سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا،کپتان ہیتھرنائٹ ان فٹ
 ویمنز ورلڈکپ سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا،کپتان ہیتھرنائٹ ان فٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(اے پی پی) آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، کپتان ہیتھرنائٹ پاؤں کی انجری میں مبتلا ہو گئی ہیں جس کے باعث ان کی پانچ سے چھ ہفتوں تک کرکٹ میدانوں سے دوری کا امکان ہے۔ میگا ایونٹ 24 جون سے شروع ہو گا۔ نائٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ انجری کی وجہ سے ان کی میگا ایونٹ کیلئے تیاری بری طرح متاثر ہو گی لیکن ابھی کافی وقت ہے اسلئے انہیں پورا یقین ہے کہ وہ ورلڈکپ سے قبل سو فیصد فٹ ہو کر بھرپور انداز سے ٹیم کی قیادت کرنے کے قابل ہو جائیں گی۔