ایران، برازیل، اٹلی اور تاہیٹی نے فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ایران، برازیل، اٹلی اور تاہیٹی نے فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ...

  

ناساؤ(آئی این پی)ایران، برازیل، اٹلی اور تاہیٹی نے فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھاماس میں جاری میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں تاہیٹی نے پیراگوائے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6۔4 سے شکست دی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں برازیل نے پرتگال کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ایران نے سوئٹزرلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 4۔3 سے شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں اٹلی نے سینیگال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5۔1 سے مات دی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل ایران اور تاہیٹی جبکہ دوسرا اٹلی اور برازیل کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -