انڈر19- ون ڈے کپ، آج آٹھ میچز کھیلے جائیں گے

انڈر19- ون ڈے کپ، آج آٹھ میچز کھیلے جائیں گے

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک میں جاری انٹر ریجنل انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ میں (آج) ہفتہ کو آٹھ میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے میں کراچی وائٹس کا مقابلہ اسلام آباد سے ڈائمنڈکرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں ہوگا، لاہور وائٹس اور فیصل آبادکی ٹیموں کے درمیان ٹکراؤ پنڈی سٹیڈیم میں ہوگا، سیالکوٹ اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیمیں کے آر ایل سٹیڈیم ، راولپنڈی میں مدمقابل ہونگی، حیدرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کا آمنا سامنا مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگا، گروپ بی میں کراچی بلیو کا مقابلہ کوئٹہ سے یو بی ایل گراؤنڈ کراچی میں پشاور اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ہوگا، لاہور بلیو اور راولپنڈی کی ٹیموں کا آمنا سامنا نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا، فاٹا اور ایبٹ آباد کی ٹیموں کا ٹکراؤ لانڈی جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ، کراچی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 18 ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سیالکوٹ، اسلام آباد اور کراچی وائٹس، فیصل آباد لاہور وائٹس، بہاولپور، ڈیرہ مراد جمالی، حیدرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں لاہور بلیو، کوئٹہ راولپنڈی کراچی بلیو، لاڑکانہ، ملتان ، پشاور، ملتان، ایبٹ آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -