باربورا سٹرائیکووا اور کارولینا پالیسکووا پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

باربورا سٹرائیکووا اور کارولینا پالیسکووا پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی ...

  

پراگ(اے پی پی)جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکووا اور جمہوریہ چیک کی ہی کارولینا پالیسکووا ڈبلیو ٹی اے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمہوریہ چیک میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکووا نے سخت مقابلے کے بعد ہم وطن جوڑی دار کترینا سینیاکووا کو 6-3، 5-7 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا نے انتہائی سخت مقابلے میں برازیل کی ہادادا مائیا کو 6-7(5-7)، 6-4 اور 6-2 سے مات دیکر ایونٹ کے ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -