رائل لندن ون ڈے کپ،ایلسٹرکک کی شاندار سنچری

رائل لندن ون ڈے کپ،ایلسٹرکک کی شاندار سنچری

  

لندن(اے پی پی) رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ میں ایلسٹرکک کی شاندار سنچری کی بدولت ایسکس نے گلوسیسٹرشائر کو 29 رنز سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، فل مسٹرڈ کی 90 اور جان کوکبین کی 79 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ رائل لندن ون ڈے کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ایسکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 315 رنز بنائے، کک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی، کک 127 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، کرس لڈل نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں گلوسیسٹرشائر کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 286 رنز بنا سکی، فل مسٹرڈ کی 90 اور کوکبین کی 79 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئیں، روی بوپارہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -