رونالڈو کے ریال میڈرڈ کی جانب سے 400گول مکمل

رونالڈو کے ریال میڈرڈ کی جانب سے 400گول مکمل

  

لندن (آئی این پی) کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگ میل عبورکر لیا۔ پرتگالی سٹرائیکر کے ریال میڈرڈ کی جانب سے 400 گول مکمل ہو گئے۔ کلب منتظمین نے فٹبالر کو یاد گاری شرٹ پیش کی۔دوسری جانب کرسچیانو رونالڈوانسٹا گرام پر 10 کروڑ فالوورز کیساتھ پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق پرتگالی سٹرائیکر کے ریال میڈرڈ کی جانب سے 400 گول مکمل ہو گئے، شرٹ پر رونالڈو کا نام اور 400 کا ہندسہ درج تھا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف یہ اعزاز حاصل کیا۔ چیمپئنز لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں رونالڈو نے ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔ کرسٹیانو رونالڈو اب تک 390 میچز کھیل کر ریال میڈرڈ کے لئے 402 گول سکور کر چکے ہیں۔دوسری جانب کرسچیانو رونالڈو پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں جن کے انسٹا گرام پر 10 کروڑ فالوورز ہیں۔انھوں نے حال ہی میں اپنے کریئر کی 47ویں ہیٹ ٹرک کی جس کے بعد انھوں نے سوشل میڈیا پر یہ نیا سنگِ میل عبور کیا۔پرتگال کے فٹ بالر جن کے مردوں میں سب سے زیادہ انسٹا گرام مداح ہیں وہیں ان کا اکاؤنٹ چھٹا سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا اکاؤنٹ ہے۔رونالڈو سے پہلے بیؤنسے، ٹیلر سوئفٹ، آریانا گرینڈ اور سلینا گومز اور خود انسٹا گرام کے اکاؤنٹ کا نمبر ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -