پاک چائنہ فرینڈ شپ فٹ بال ٹورنامنٹ دو دن کیلئے ملتوی

پاک چائنہ فرینڈ شپ فٹ بال ٹورنامنٹ دو دن کیلئے ملتوی

  

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاک چائنہ فرائنڈ شپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ دو دن کیلئے ملتوی کر دیا گیا، اب (کل) اتوار سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ پر شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ اوپن ہے اس میں غیر رجسٹرڈ کھلاڑی بھی اپنی، اپنی ٹیمیں بناکر حصہ لے سکتے ہیں اور ٹورنامنٹ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اسلام آباد کی ٹیم میں شامل کیا جائے گاجو کہ اگست میں چین میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران 35 کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور ان کھلاڑیوں کو دو ماہ تک تربیتی کیمپ میں تربیت دی جائے گی، سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین محمد زمان جبکہ ممبران میں محمد یامین اور راجہ مسعود ہونگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -