بھارت نے اپنا پہلا موصلاتی سیٹلائٹ خلا میں چھوڑ دیا

بھارت نے اپنا پہلا موصلاتی سیٹلائٹ خلا میں چھوڑ دیا
بھارت نے اپنا پہلا موصلاتی سیٹلائٹ خلا میں چھوڑ دیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے جنوبی ایشیائی ممالک کی سہولت کے لئے اپنا مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں چھوڑ دیا۔یہ سیٹلائٹ جنوبی بھارت میں واقع سِری ہری کوٹا سپیس سینٹر سے چھوڑا گیا۔

کم جانگ کو عوامی اجتماع کے دوران قتل کرانے کا امریکی منصوبہ ناکام بنادیا: شمالی کوریا کا دعویٰ

سی این این کے مطابق بھارت کی جانب سے خطے میں خیر سگالی کے فروغ کی کوششوں اور چین کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کیلئے موصلاتی سیٹلائٹ خلا میں چھوڑا ہے۔اب تک افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، سری لنکا اور مالدیپ نے اس سیٹلائٹ کو استعمال کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سیٹلائٹ پر کام کر رہا ہے اور بھارتی سیٹلائٹ استعمال نہیں کرے گا۔

جتوئی میں پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ساوتھ ایشیا سیٹلائٹ کے ذریعے اس میں شامل ممالک کو ٹیلی وژن سروسز، بینک کے اے ٹی ایمز اور ای گورننس کے لیے مواصلاتی ٹیکنالوجی میسر آئیں گی اور یہ سیٹلائٹ موبائل فون کمپنیوں کے بطوربیک اپ بھی کام کرے گا، بالخصوص ان مقامات کے لیے جہاں کی ٹیرسٹریل کَنیکٹیوٹی کمزور ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -