زائد قیمتیں وصول کرنے پر مزید49دکاندار پکڑے گئے

زائد قیمتیں وصول کرنے پر مزید49دکاندار پکڑے گئے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے676مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر23دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 40,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،45افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر49افراد کو گرفتار کروایا گیا۔16 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -