ڈان لیکس کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے

ڈان لیکس کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مطالبہ کر تی ہے کہ ڈا ن لیکس کی رپورٹ کوعوام کے سامنے لایا جائے اور اس میں ملو ث عنا صر کو فوری گرفتار کر کے ان کیخلا ف آر ئیکل چھ کے تحت کارروائی عمل میں لا ئی جائے،ڈان لیکس میں ملوث عناصرکو کلھبو شن کی طرح پھانسی کی سزا دی جائے۔انہوں نے کہاکہشریف فیملی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے ، قوم کو ڈان لیکس کے معاملے پر چند بیمار بکروں کی قربانی قبول نہیں ہے اس کے اصلی کرداروں کو بے نقاب ہو نا چا ہیے،افواج پاکستان کو بدنام کر نے والے ملک وقوم کے وفادار نہیں ہو سکتے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -