مسلم لیگ(ن) نے ناکامیوں کے ریکارڈ توڑ دیے

مسلم لیگ(ن) نے ناکامیوں کے ریکارڈ توڑ دیے

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے نااہلیوں اور ناکامیوں کے تما م ریکارڈتوڑ دئیے ہیں، (ن) لیگ کے دور حکومت میں 20لا کھ سے زائد افراد بے روز گار ہوئے ہیں، نواز حکومت غربت ، مہنگائی اور بے روز گاری ختم کر نے میں نا کام رہی ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے 58فیصد افراد خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں ،ملک بھر میں 50ؒ ٓلاکھ بچے 15سال سے کم عمر ی میں مزدوری کر رہے ہیں ، 40ارب سے زائد کے ٹیکس عوام پر لگا ئے گئے جس کی وجہ سے عام آدمی کے استعمال کی 200سے زائد اشیاء کی قیمتوں اور غریب آدمی کی مشکلات میں مز ید اضافہ ہوا، 84فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں ، بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو ا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور جرائم کی شر ح میں بھی اضافہ ہو اہے ، غربت کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ وز یراعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈارملکی ترقی کے نام نہاد دعوے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام مشکلات کا شکار ہے اور حکمران ذاتی مشہوری پر ارب روپے خرچ کر رہے ہیں ، شریف برادران کی تما م پالیسیاں غریب ، کسان ، اور مزدور دشمنی پر مبنی ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -