سازشی عناصر عام انتخابات میں بھی ناکام ہونگے

سازشی عناصر عام انتخابات میں بھی ناکام ہونگے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ ملک میں موجود سازشی عناصرعام انتخابات میں بھی ناکام رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اس منزل کی جانب بڑھ رہی ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبال ؒ نے دیکھا تھا اور قوم کو اس کی کھوئی ہوئی منزل سے ہمکنا رکرنے کے لئے ہماری جدوجہد رنگ لا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے اور وسائل کا شفافاور دیانتدارانہ استعمال یقینی بنا کرپاکستان مسلم لیگ(ن) نے نئی تاریخ رقم کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -