عمران خان نے پی ٹی آئی کو صف اول کی جماعت بنا دیا،ظہیر عباس کھوکھر

عمران خان نے پی ٹی آئی کو صف اول کی جماعت بنا دیا،ظہیر عباس کھوکھر

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف رورل لاہور کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہترین سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے اس وقت پی ٹی آئی پاکستان کی ایک صف اول کی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور عوامی ایشوز کو حقیقی معنوں میں اجاگر کرکے پی ٹی آئی نے اپوزیشن جماعت ہونے کا حق ادا کردیا ہے پی ٹی آئی عوامی ایشوز کو بنیاد بنا کر سیاست کرتی ہے ہم کرسی کے لئے نہیں بلکہ اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔وہ پی ٹی آئی رورل لاہور آفس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ملک ظہیر عباس کھوکھر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے آج حکمرانوں کو اپنی من مانی کرنے کا موقع نہیں مل رہا ہے حکمرانوں کا بس چلے تو وہ عوام کے سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دیں لیکن حکمران پی ٹی آئی کے احتجاج کے خوف سے ایسا کر نہیں پارہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -